فیصل آباد، نجی بینک کی کیش وین کا ڈرائیور ساڑھے 4 کروڑ سے زائد رقم لیکر فرار

فیصل آباد (آئی این پی )فیصل آباد میں نجی بینک تک رقم پہچانے والی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور4 کروڑ 86 لاکھ روپے لے کر فرارہو گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب بینکوں کو نقد رقم پہچانے والی سکیورٹی کمپنی کی گاڑی ایک نجی بینک کی برانچ میں کچھ رقم پہنچانے کیلئے پہنچی تو کیشں وین کے گارڈز بینک کے اندر گئے تو ڈرائیور گاڑی بھگا لے گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 4 کروڑ 86 لاکھ کی رقم موجود تھی جبکہ ڈرائیور کیش وین 109 چک کیقریب چھوڑ کر رقم سمیت غائب ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی کمپنی کی گاڑی برآمد کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close