لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں رکن پنجاب اسمبلی باؤ محمد رضوان،صاحبزادہ عثمان خالد، خواجہ عاطف رضا، سمیع اللہ ملہی،قاری ذوالفقار سیالوی، وسیم احمد،خواجہ سلمان،محمودالحسن،رانا عثمان، طاہر رؤف اور محمد بلال شامل تھے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تحصیل ڈسکہ کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رہے گی اور ڈسکہ کو وزیرآباد میں شامل نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈسکہ میرے دل کے قریب ہے، اس شہر کی حالت بدلیں گے۔ ڈسکہ سمیت ہر حلقے میں بھرپور ترقیاتی کام کروائیں گے۔ علاقے میں بنیادی سہولتوں کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ وفد نے تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رکھنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے مطالبہ مان کر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں