فیصل آباد، میڈیکل طالبہ تشدد کیس، مرکزی ملزم شیخ دانش سمیت 5ملزمان کو کہاں بھجوا دیا گیا

فیصل آباد (آئی این پی)سیشن کورٹ نے میڈیکل کی طا لبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اسکی تذلیل کر نے کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم شیخ دانش سمیت پانچوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے، دوسری طرف مقدمہ کے اندراج کے بعد مدعیہ پہلی بار عدا لت میں پیش ہو ئی ہے جسکے کی164 ضابطہ فوجداری کے بیانات اگلی تاریخ پر قلمبند کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کی طا لبہ خدیجہ غفور کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اسکی تذلیل کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو نے کے بعد شیخ دانش کے ملازمین کو عدا لت میں پیش کیا گیا جبکہ مر کزی ملزم شیخ دانش کے خلاف ویڈیو لنک کے ذر یعے سماعت کی گی، جوڈیشل مجسٹر یٹ بلال حسن نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹر کٹ جیل بھجوا دیا ہے، دوسری جا نب مقدمہ کی مدعیہ خدیجہ غفور بھی دفعہ 164کا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت پہنچی، اس موقع پر دانش و دیگر ملزمان کے وکلاء کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ عدالتی وقت بھی ختم ہوچکا ہے اور تمام ملزمان بھی عدالت میں موجود نہیں، جس پر عدالت کیجانب سے احکامات جاری کیے گئے کہ تین ستمبر کو مرکزی ملزم شیخ دانش،انا شیخ،ماہم سمیت تمام ملزمان علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے اور خدیجہ غفور کا 164 کا بیان ریکارڈ کروایا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close