خوراک کی قلت، انتظامیہ غائب، ضلع راجن پور مکمل طور پر سیلابی پانی میں ڈوب گیا

راجن پور(آئی این پی)پنجاب کا ضلع راجن پور مکمل طور پر سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے جب کہ انتظامی مشینری غائب ہے،گذشتہ روز سے پھر شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے کھلے آسمان تلے موجود سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھادی ہیں۔علاقے میں خوراک کی قلت ہوگئی ہے، بچے بیمار ہو رہے ہیں، سیکڑوں مکانات بہہ چکے ہیں، متاثرین کا بچا کچھا سامان بھی تباہ ہو رہا ہے۔

ڈیرہ غازی خان بھی 20 دن سے بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں ہے،کوئٹہ روڈ بھی پانی میں ڈوب گیا ہے، پانی کی رفتار سے شہر کو بھی سیلابی خطرے کا سامنا ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کو خطرہ نہیں پانی دیہی علاقوں کی طرف جا رہا ہے۔ادھر تونسہ اور کوٹ چھٹہ کے قبائلی علاقے کے متاثرین بارش میں کھلے آسمان تلے شدید مشکل سے دوچار ہیں۔ قبائلی علاقوں کا نویں روز بھی زمینی رابطہ منقطع ہے، گڑدو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے پنجاب بلوچستان شاہراہ بدستور ٹریفک کے لیے بند ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں