فیصل آباد، طالبہ تشدد کیس، با اثر ملزم دانش کے خوف سے متاثرہ خاندان نا معلوم مقام پر منتقل

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد کی مقامی عدالت نے طالبہ خدیجہ تشدد کیس پر سماعت کی،ملزم دانش کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ملزم دانش کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ملزم کو وکلا کے ممکنہ تشدد سے بچانے کیلئے کیس کی سماعت بذریعہ ویڈیو لنک کی گئی۔ملزم دانش کو دوبارہ 26 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل آباد کی مقامی عدالت میں طالبہ پر تشدد کے واقعہ کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی۔ملزم دانش کو مجسٹریٹ راجہ علی رضا کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔فریقین کے وکلا نے عدالت میں دلائل دئیے،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم دانش کو 23 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔تشدد میں ملوث ملزم پر وکلا نے تشدد کیا،ملزم دانش کو زدو کوب سے بچانے کیلئے قریبی عدالت میں لے جایا گیا۔ملزم دانش پر طالبہ پر تشدد اور جوتے چٹانے کا الزام ہے۔ادھر انسانیت سوز تشدد کیس میں متاثرہ طالبہ اور اس کے گھر والے نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے۔

سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے طالبہ اور اس کے اہلخانہ کو فوری سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ کیس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک کے مطابق طالبہ تشدد کیس میں متاثرہ لڑکی اور اہلخانہ کو فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے جب کہ کیس کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے قیادت میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close