راولپنڈی میں خون کی ہولی، گھر میں فائرنگ سے ماں، باپ اور بیٹا قتل

راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی کے علاقے شاہ خالدکالونی میں نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، مقتولین کی شناخت سجاول شاہ، اس کی اہلیہ فرزانہ اور بیٹے ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کرنے والوں میں ایک مرد اور 2خواتین شامل تھیں،

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی سی پی او نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتارکرنیکا حکم دے دیا ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ فارنزک ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، حقائق کو سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا،آئی جی پنجاب نے بھی راولپنڈی میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close