ہندوؤں کے مقدس ترین مقام کٹاس راج کی جھیل کا پانی ایک دفعہ پھر خشک ہوگیا

چکوال(آئی این پی)ہندوئوں کے مقدس ترین مقام کٹاس راج کی جھیل کا پانی ایک دفعہ پھر خشک ہوگیا ہے اور حالیہ شدید گرمی کی وجہ سے تالاب پانی سے خالی ہوگیا ہے۔ ہندئوں کے عقیدے کے مطابق ان کے دیوتا شیو کی آنکھ کا آنسو ہے جو ایک تالاب کی شکل اختیا ر کرگیا ہے۔ مبینہ اطلاعات کے مطابق قریبی سیمنٹ کی فیکٹری کی وجہ سے اس تالاب کا پانی خشک ہوا ہے۔

2019میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے مقدس جھیل کا پانی خشک ہونے کا ازخود نوٹس لیاتھا جس سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ نے تالاب کے قریب ٹربائن نصب کی تھی جہاں سے جھیل کو پانی فراہم کیا جاتا رہا ہے مگر حالیہ خشک سالی کی وجہ سے ٹربائن کا پانی بھی کم ہوگیا ہے اور جھیل مکمل طور پر خشک ہوگئی ہے۔توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ حالیہ مون سون کی بارشوں سے جھیل کا پانی دوبارہ واپس آجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close