پی ٹی آئی کے سابقہ اراکین قومی اسمبلی ضمنی الیکشن میں سرگرم ہو گئے

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری شنیلا روت رخسانہ نوید ڈاکٹر نوشین حامد معراج روبینہ جمیل ایم پی اے سعدیہ سہیل واپڈا ٹاؤن گرین ٹاؤن چونگی امر سدھو دھرم پورہ سمیت دیگر مقامات پر خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کارکنان ڈور ٹو ڈور کمپین پر فوکس کریں

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے سترہ جولائی کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں خواتین کا ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے تحریک انصاف نے ہمیشہ خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی عمران خان نے اپنے دور حکومت میں غریب عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا موجودہ حکومت غریب عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہے ان ناجائز حکمرانوں کے دل پتھر ہو چکے ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ عوام دشمن جماعت بن چکی ہیں یہ صرف ایک دوسرے کو چوری کو بچانے کے لئے اکٹھے ہیں مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے ناجائز حکمران صرف صبح و شام قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے تمام بحران کا نئے انتخابات ہیں ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close