کورونا ویکسی نیشن اور ماسک کے بغیر مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

چکوال (آئی این پی)حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ حکمنامہ کے ذریعے ضلع چکوال سمیت صوبہ بھر میں عوام الناس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کورونا کے خلاف حفاظتی ویکسی نیشن اور ماسک کے بغیر کسی کو مویشی منڈیوں میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکومتی حکمنامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف کورونا ویکسی نیشن مکمل کرانے والے اور ماسک پہنے ہوئے افراد مویشی منڈیوں میں جاسکیں گے۔ مزید ہدایت کی گئی ہے کہ عید الاضحی سے متعلقہ تقریبات میں سماجی فاصلہ رکھنے اور ماسک لازمی طور پر پہننے کے اصول کی مکمل پیروی کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close