نون لیگ کے سابق ایم پی اے ساتھیوں سے پی ٹی آئی میں شامل

لاہور (آئی این پی) پی ٹی آئی کے نامزد امیدواران میاں محمد اکرم عثمان ملک ظہیر عباس کھوکھر شبیر گجر اور ملک نواز اعوان نے انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقے کے مختلف مقامات پر جلسوں کارنر میٹنگز اور انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے 17 جولائی تحریک انصاف کی فتح کا دن ہے ناجائز حکمرانوں کے سیاہ دور اقتدار میں کرپٹ ٹولہ خوشحال اور عوام بدحال چکے ہیں بدترین مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے

ناجائز حکمران عوام پر ظلم کے پہاڑ کرانے کے سوا کچھ نہیں کر رہے کرپٹ اور بددیانت حکمرانوں پر کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انکا محاسبہ کریں گے چوروں اور ڈاکوؤں کو ریلیف مل رہا ہے جنہوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا عوام کا خون چوسا جا رہا ہے ناجائز حکمرانوں کے پاس عوام کے مسائل کا حل کوئی موجود نہیں کرپٹ اور ناجائز لیگ نے دو ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کر رکھ دیا ہے مریم نواز اور ان کے حواری جھوٹ راگ الاپ کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے تحریک انصاف نے کرپٹ اور بے ایمان حکمران کی اصلیت قوم کے سامنے بے نقاب کردی ہے عمران خان کا یہ مقابلہ نہیں کر سکتے پریڈ گراؤنڈ کے جلسے میں عوام نے تاریخ ساز استقبال کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی شریف فیملی اور ان کے حواری اپنی سیاسی دکان داری کو چمکانے کی خاطر پی ٹی آئی کی قیادت بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے تعلق نہیں پی ٹی این جی زبان ٹولے کا پیچھا نہیں چھوڑے گی جب تک کو منطقی انجام تک پہنچائے جاتے اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا یقین دلایا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close