نوکری کا جھانسہ دیکر3سگی بہنوں کو اغواء کرنے والا پکڑا گیا،

فیصل آباد (آئی این پی)نوکری کا جھانسہ دیکر3سگی بہنوں کو اغواء کرنے والا گرفتار‘پولیس نے تینوں مغوی بہنوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کرواکراغواء میں ملوث ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسہ شروع کردیا۔بتایاگیا ہے کہ تھانہ صدرسمندری کے چک 443گ ب میں نعیم کی جواں سالہ 3بیٹیوں رمشا بی بی‘طالش اور مہوش بی بی کو فیصل باد میں ٹرانسپورٹ اڈے پرنوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر ملزم منورحیات نے ساتھی کی مدد سے اغواء کیا

صدر سمندری پولیس نے اغواء ہونے والی بہنوں کے والد نعیم کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کرکے وقوعہ کے چند گھنٹے بعد ہی تینوں بہنوں کو ملزم کی تحویل سے بازیاب کروالیا۔ملزم منور حیات کو پابند سلاسل کرواکر اسکے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close