ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن عمران احمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

راولپنڈی(آئی این پی)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن عمران احمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔سی پی او راولپنڈی، ڈی پی او ز اٹک، جہلم،چکوال، ایس ایس پی آر آئی بی، ایس پی لیگل و دیگر افسران نے آر پی او راولپنڈی کا استقبال کیا۔ آر پی او دفتر آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آر پی او نے راولپنڈی آمد پر سب سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی ریت چڑھانے کے بعد شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن عمران احمرنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ آ رپی او راولپنڈی نے چارج لینے سے قبل راولپنڈی پولیس لائن میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی ریت چڑھانے کے بعد شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر سابقہ آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان اور سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک بھی انکے ہمراہ تھے۔ریجنل پولیس دفتر آمدپرسی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک، ڈی پی او اٹک عارف شہباز خان،ڈی پی او جہلم کامران ممتاز،ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف، ایس ایس پی آر آئی بی، ایس پی لیگل و دیگر افسران نے آر پی او راولپنڈی کا استقبال کیا۔

آر پی او راولپنڈی کی آمدپر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔پولیس کے دستے سے سلامی لینے کے بعد آر پی او راولپنڈی ریجن نے ریجنل دفتر میں تعینات برانچ انچارجز سے ملاقات بھی کی۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر قبل ازیں بطور آر پی اوگوجرانوالہ اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close