لاہور(آئی این پی)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی صحت سے متعلق ایم ایس سروسز اسپتال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کو گیسٹرو اینٹرائٹس ہونے کی وجہ فوڈ پوائزننگ لگ رہی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کو پیٹ خراب ہونے سے ڈی ہائیڈریشن کا سامنا ہے،ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر عامر مفتی نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر پنجاب کو گیسٹرو اینٹرائٹس ہونے کی وجہ فوڈ پوائزننگ لگ رہی ہے، گردوں کی رپوٹس کے مطابق یوریا کا لیول بھی مخصوص حد سے زیادہ ہے،
انھوں نے کہا حالیہ رپوٹس کے مطابق گردے بھی متاثر ہوتے نظر آ رہے ہیں، گزشتہ روز سینئر فزیشنز نے گورنر پنجاب کا چیک اپ کیا تھا، (آج) الٹرا سائونڈ اور کچھ بلڈ ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے، پیر کو یہ تمام ٹیسٹ دوبارہ کیے جائیں گے،اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ تا حال نہیں ہو سکا ہے۔ یاد رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو ڈائریا کی شکایت پر سروسز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں