لاہور (آئی این پی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اپنے اوپر اسمبلی کے ایوان میں کیے جانے والے تشدد پر درخواست تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں دے دی ہے۔ رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، راجہ بشارت، حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آج اسمبلی میں مجھ پر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے احکامات پر تشدد کروایا گیا،
حمزہ شہباز کا حکم تھا کہ پرویزالٰہی کو جان سے مار دو، پولیس ملازمین نے ایوان کا تقدس پامال کیا، خواتین کو بھی مار پیٹ کی اور دھکے دئیے، کمشنر، ڈی سی، آئی جی کے حکم پر ایس پی، ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ہمراہ ہائوس میں دندناتے ہوئے آئے، ن لیگ کے تمام ارکان اسمبلی اور ملوث افسران کے نام درخواست میں لکھوا دئیے ہیں، ہم یہ نہیں چاہتے کہ عدالتیں رات کے اندھیرے میں انصاف دیں بلکہ دن کی روشنی میں انصاف کے طلبگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل سے میں سپیکر اور کسٹوڈین آف دی ہائوس ہوں،
آج کا نام نہاد الیکشن غیر آئینی ہے، آئین و قانون کی نظر میں آج کے الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں، حمزہ شہباز جعلی وزیراعلیٰ ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں