رحیم یارخان(آئی این پی)مویشیوں کیلئے چارہ کاٹنے کے دوران ٹوکہ مشین کی زد میں آکر 18سالہ خاتون شدیدزخمی، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، عمر بھرکیلئے معذور ہونے کاخدشہ، تفصیل کے مطابق کچہ بھٹہ کی رہائشی 18سالہ صغراں بی بی اپنے گھر میں لگی ہوئی ٹوکہ مشین پر مویشیوں کیلئے چارہ کاٹ رہی تھی کہ اچانک ٹوکہ مشین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی،جسے فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا
جہاں طبی امداد کے باوجود کے صغراں بی بی کے عمر بھرکیلئے معذور ہونے کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں