رحیم یارخان(آئی این پی)نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زورپر شہری سے ایک لاکھ سے زائدمالیت کاموٹرسائیکل چھین لیا،ڈاکوفرار،متاثرہ کی تحریری شکایت کے باوجود پولیس کامقدمہ کے اندراج گریز، تفصیل کے مطابق محلہ بھٹیاں کارہائشی ظہیراحمد پولیس پکار15پراطلاع دی کہ وہ اپنی ایک لاکھ سے زائدمالیت کی موٹرسائیکل پرسوارہوکر گھرجارہاتھاکہ اسی دوران موٹرسائیکل پرسوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسے روک لیا اوراسلحہ کے زورپراس کاایک لاکھ سے زائدمالیت کاموٹرسائیکل چھین لیا اور باآسانی فرارہوگئے،
اطلاع پاکر پولیس نے علاقہ بھرکی ناکہ بندی کرلی تاہم فرار ہونے والے ڈاکوں کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں