رحیم یارخان(آئی این پی)شوہر سے موبائل فون پر ہونے والے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون سب انسپکٹربیوی نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی، خاتون سب انسپکٹر کے اقدام خودکشی کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،ڈی ایس پی سٹی سرکل ودیگر پولیس افسران ہسپتال پہنچ گئے۔نعش کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، تفصیل کے مطابق رحیم یارخان پولیس میں تعینات خاتون سب انسپکٹرمیری روز جس کاشوہر دلاور بھی اسپیشل برانچ لاہورمیں سب انسپکٹرملازم ہے، گزشتہ روز دونوں میاں بیوی کے درمیان موبائل فون پر مبینہ طورپر جھگڑا ہوگیا،
جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون سب انسپکٹر میری روز نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی، جسے حالت نازک ہونے پر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون سب انسپکٹر میری روز جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی، خاتون سب انسپکٹرکے اقدام خودکشی کرنے کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی ضیا،ڈی ایس پی سٹی سرکل اسلم خان لاشاری،انچارج سیکورٹی سمیت دیگرپولیس افسران ہسپتال پہنچ گئے، خودکشی کرنیوالی خاتون سب انسپکٹر کی نعش کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کردی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں