فیصل آباد (آئی این پی)محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے ایکشن لیتے ہوئے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے چار بھٹوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات فرحت عباس کموکا کی زیر نگرانی محکمہ کی ٹیموں نے ضلع بھر میں بھٹوں کی انسپکشن کی اور ٹیکنالوجی کے بغیر فنکشنل بھٹوں کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی اور بھٹوں کو بند کرادیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ چک 51 ج۔ب میں مدنی برکس،چک 47 ج۔ب میں چوہدری برکس،6 ج۔ب میں رندھاوا وچیمہ برکس اور 51 ج۔ب میں کلیم الراحمن رندھاوا برکس کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ زہریلا دھواں چھوڑ کر ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شاہرات پر وہیکلز کی چیکنگ کے دوران 12 گاڑیوں کو جرمانے بھی کئے گئے جبکہ عوام الناس میں ماحول کو آلودگی سے بچانے کا احساس اجاگر کرنے کے لئے آگاہی پمفلٹس کی تقسیم کا عمل بھی بلاتعطل جاری ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں