با اثر افراد کا نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،واقعہ کس علاقے میں ہوا؟

نارووال(آئی این پی) با اثر افراد کا نوجوان کو برہنہ کرکے مرغا بنا کر تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کی بروقت کاروائی،مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جیلانی کالونی کے رہائشی احسان بٹ نے پولیس کی دی گئی درخواست میں بتایا کہ اس کو واٹس اپ پر ویڈیو ملی جس میں اس کے 17سالہ بیٹے فہد کو کچھ لوگ برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں تشدد میں میرا بیٹا فہد رو کر ان کے منت سماجت کر رہا ہے فہد سے پوچھنے پر بتایا کہ19فروری کو وہ اپنی بہن کو سکول چھوڑ کر واپس گھر جانے لگا تو کلیم،علی اور ثاقب نامی مجھے زبردستی اپنے ڈیرے موضع چندووال لے گئے اور کمرے میں بند کرکے میرے اوپر تشدد شروع کر دیا

تینوں لڑکوں نے مجھے برہنہ کیا اور مرغا بناکر سوٹوں جوتوں،تھپڑوں،مکوں اور ٹھڈوں سے شدید تشدد کرکے میرے دوست کا پتہ پوچھتے رہے اور ساتھ ساتھ ویڈیو بناتے رہے میں نے منت سماجت کرکے ان کو یقین دلایا کہ وہ اپنے دوست کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تینوں بااثر لڑکوں نے اس شرط پر میری جان بخشی کہ میں اس واقعہ کو کسی کو نہیں بتاوں گا ورنہ وہ میری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے بچے کے والد کی درخواست پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرکے ویڈیو سے شناخت کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close