چھت میں سے نقب لگاکر 16لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل اور چھ لاکھ روپے نقدی اڑا لی گئی

حافظ آباد(آئی این پی)حافظ آباد شہر کی مصروف ترین شاہراہ ونیکے روڈ پر واقع حمزہ موبائل شاپ کی چھت پر نقب لگا کر نامعلوم چور 16لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فونز اور چھ لاکھ سے زائد نقدی چرالے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد زیداشرف ولد محمدا شرف نے ونیکے روڈ پر حمزہ موبائل اینڈ ایسیسریز کے نام سے دوکان بنارکھی تھی۔گزشتہ رات وہ دوکان بند کرکے چلے گئے تونامعلوم ملزمان نے دوکان کی چھت پھاڑ کر وہاں سے سولہ لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فونز اور چھ لاکھ سے زائد نقدی ودیگر سامان چرالیا۔ اور رفو چکر ہوگئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close