جنوبی پنجاب کیلئے مختص 200ارب کسی او رجگہ منتقل نہیں ہوسکتے، یقین دہانی کر دی گئی

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدے نبھارہے ہیں،لیہ سمیت ڈیرہ غازی خان میں قومی صحت کارڈ سے مفت علاج کی سہولت دی جارہی ہے-،عوام کی سہولت کیلئے سیکرٹریز کو بجٹ کے استعمال کیلئے بااختیار کردیا گیاہے،ملتا ن میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے لیہ سمیت تمام علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے۔ہفتے کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اورلیہ کے ارکان اسمبلی ایم این اے نیاز احمد جھکڑ، ایم پی اے شہاب الدین اور لالہ محمد طاہر نے ملاقات کی،ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب کے ترقیاتی امو رپر تبادلہ خیال کیاگیا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے عہد نبھارہے ہیں -لیہ سمیت ڈیرہ غازی خان میں قومی صحت کارڈ سے مفت علاج کی سہولت دی جارہی ہے- جنوبی پنجاب کے لئے مختص 200ارب روپے کسی او رجگہ منتقل نہیں ہوسکتے-جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ سے جنوبی پنجاب ہی کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے-جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز کو ترقیاتی فنڈز سمیت دیگر مالیاتی امور میں بااختیار بنا دیا گیاہے-

انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کے لئے سیکرٹریز کو بجٹ کے استعمال کے لئے بااختیار کردیا گیاہے-ملتا ن میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے لیہ سمیت تمام علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے- جنوبی پنجاب کے زیرتکمیل میگا پراجیکٹ ترجیحی بنیادوں پر شفافیت کے ساتھ مکمل کئے جائیں گے-ملتان میں نشتر ٹو ہسپتال جلد عوام کے لئے کھول دیاجائے گا،لیہ اور دیگر شہروں کے لوگ بھی مستفید ہوں گے-لیہ میں 200بیڈ پر مشتمل ہسپتال بنائیں گے-

وفاقی وزیرمخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی او رخوشحالی کے لئے یکساں ترقی کا ویژن قابل تحسین ہے-ایم این اے نیاز احمد جھکڑ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدل جائے گی-ایم پی اے شہاب الدین نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت کا حقیقی جذبہ رکھتے ہیں – ایم پی اے لالہ محمد طاہر نے کہاکہ پنجاب میں حقیقی ترقی کا دور اب شروع ہوا- شرکاء نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب کی 3تہائی اکثریت کے لئے صحت کارڈ کے اجراء پر مبارکباد پیش کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close