جنڈ (آئی این پی) وزیر سوشل ویلفیئرو بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے ٹی ایم اے ہال اٹک میں فلاحی ادارے اسلامک ہیلپ پاکستان کی مدد سے بے روزگار افراد میں پھلوں اور سبزیوں کی ریڑھیاں تقسیم کیں۔ بے روزگار افراد کو ریڑھیوں پر سامان بھی لوڈ کر کے دیا گیا اس موقع پر اسلامک ہیلپ پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ سلطان نیاز الحسن، ہیڈ آف کلرجی ڈیپارٹمنٹ یو۔کے حاجی عاصم منیر، کنٹری منیجر سید اعجاز شاہ ہمدانی، پروگرام منیجر عاصم خلیل، پروگرام آفیسر محمد فیاض، فنانس آفیسر محمد اسلم، پروگرام ایمپلیمنٹ منیجر واثق ملک بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سید یاور عباس بخاری نے اسلامک ہیلپ پاکستان فانڈیشن کے جذبہ خدمت خلق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نقد امداد کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ بے روزگاروں کو اپنے پاں پر کھڑا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کرنے میں کوئی شرم محسوس کرنی چاہیئے نہ کوئی کام حقیر ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی حکومت محروم معیشت طبقے کی امداد کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ دیگر افراد اور ادارے بھی اس مشن میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ یاور عباس بخاری نے کہا کہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے کہیں بہتر ہے کہ محنت کر کے اپنے خاندان کا رزق کمایا جائے۔ انہوں نے ریڑھیاں حاصل کرنے والے افراد سے فردا فردا بات کی اور نصیحت کی کہ پوری محنت اور دیانت کے ساتھ کام کر کے اپنی روزی کمائیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں