چکوال میں 6 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونیولا “ای خدمت مرکز ” بیک وقت 340 افراد کو سروس دے گا

چکوال (آئی این پی) وزیر براے ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب راجہ یاسرہمایوں سرفرازکا 6 کروڑ کی لاگت سے منظور ہونے والے ای خدمت مرکز چکوال کا دورہ۔صوبائی وزیر نے ای خدمت مرکز پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور جلد از جلد مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ای خدمت مرکز چکوال کا افتتاح بہت جلد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے۔

صوبائی وزیر راجہ یاسر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ای خدمت مرکز چکوال روایتی سرکاری محکموں سے ہٹ کر جدید طریقے سے ایک بڑی تعداد میں شہریوں کو خدمات فراہم کر ے گا۔ ہر سیکشن خودکار طریقے استعمال کرتے ہوئے لاتعداد خدمات فراہم کرے گا۔جس میں انتہائی پروفیشنل اور تجربہ کار ٹیم ہوگی۔۔ ایک سے لیکر 35 تک مختلف کاوئنٹر بنے ہوں گے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کے ای خدمت مرکز چکوال ایک شاندار ادارہ ہوگا جوکہ کے صفائی، سروس، اخلاق کے لحاظ سے عالمی معیار کے مطابق ہوگا۔

یہ خدمت مرکز روایتی سرکاری محکموں سے بالکل مختلف ہوگا۔ای خدمت مرکز چکوال کا قیام ہر حوالے سے ایک گیم چینجر میگا انقلابی اقدام ہے۔ یہاں پرایک ہی چھت کے نیچے بیک وقت 340 سے زیادہ صارفین/افراد کے لیئے باعزت، بااحترام، باوقار، آرام دہ، پر سکون ماحول کی دستابی ممکن بنائی جائے گی۔ اسں ای خدمت مرکز میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ، ب فارم، ڈومی سائل، فرد ملکیت گوشوارہ، اسٹام پیپر، پیدائش و اموات سر ٹیفیکیٹس، کمپیوٹرائزڈ نکاح و طلاق نامہ، عمارتی تعمیر کے نقشے، جملہ درجات اقسام سطح کے تمام لالئنس اور خطوط + پارسل کی ترسیل وغیرہ جیسی خدمات، سہولیات کی فراہمی پر پڑھے، لکھے، تربیت یافتہ، انسان دوست، زمیدار، مخلص، بااخلاق، مہزب، شائشتہ، باشعور، معاون، مددگار عملہ تعینات کیا جائے گا۔ای خدمت مرکز چکوال میں انشااللہ نہ قطار نہ انتظار کے مصداق عوام کی خدمت کی جائے گی۔ جہاں نہ کسی کی سفارش چلے گی اور نہ ہی کوئی رشوت۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close