یوریا کھاد کی عدم دستیابی ، کاشتکار خوار ہونے لگے، پرچی سسٹم چلنے لگا، کنٹرول ریٹ کی بجائے 2300 سے ،3000 روپے تک فروخت کا انکشاف

چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ میں کاشتکار طبقہ یوریا کھاد کی عدم دستیابی پر حصول کیلئے دربدر خوار، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر زیر کاشت گندم کی فصل کو کھاد کی بروقت فراہمی نہ ہونے سے نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہوگیا، ڈیلر ز حضرات پرچی سسٹم کے تحت صرف من پسند،سفارشی افراد کو نوازنے لگے،مضافات میں سب ڈیلروں کے ذریعے کنٹرول ریٹ کی بجائے 2300روپے سے ،3000روپے تک یوریا کھاد کے توڑے کی فروخت کا انکشاف۔ ہفتے کو تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں کو سرکاری کنٹرول ریٹ پر یوریا کھاد فروخت کرنے کے دعوے چناب نگر ونواحی علاقو ں میں دھر ے کے دھرے رہ گئے ہیں،

گردونواح میں ہزاروں ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت شدہ فصل یوریا کھاد کی عدم دستیابی پر تباہ ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے کاشتکار بالخصوص چھوٹا کاشتکار کھاد کے حصول کے لیے کھاد ڈیلروں کے پاس چکر لگا لگا کرخوار ہونے سمیت کھاد کی عدم دستیابی پر مایوس ہو کر رہ گیا ہے، کاشتکاروں کے مطابق کھاد ڈیلر کھاد یا تو اپنے من پسند اورچہیتے افراد کو ہی فروخت کرتے ہیں یا انتظامیہ کے کارندوں اورسیاسی شخصیات کی سفارش والے کسانوں کو ہی نوازتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close