دردناک کہانی سامنے آ گئی، راولپنڈی سے قوت سماعت وگویائی سے محروم بچہ اغوا کے 9 ماہ بعد ڈرامائی انداز میں بازیاب ہو گیا

راولپنڈی (آئی این پی)اے ایس پی تھانہ نیو ٹاؤن بینش فاطمہ نے کہا کہ 9 ماہ قبل بردہ فروشوں کے ہاتھوں اغوا ہونیوالا 16 سالہ معذور بچہ بازیاب کرواکربردہ فروش گروہ کے محمد ارشد اسکی بیوی فریدہ بی بی اور ساتھی محمد صفدر کو گرفتار کیا گیا،ملزمان نے بچہ ڈھائی لاکھ روپے میں بھکاریوں کے ٹھیکیدار کو فروخت کیا تھا ہفتے کو اے ایس پی تھانہ نیو ٹان بنش فاطمہ اور ایس ایچ او انسپکٹر جاوید مرزا کی پر یس کانفر نس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سے 9 ماہ قبل بردہ فروشوں کے ہاتھوں اغوا ہونیوالا 16 سالہ معذور بچہ بازیاب کروالیا گیا،

بردہ فروشوں نے بچے کو اغواء کرنے کے بعد چار روز تک روات میں اپنی جھگیوں میں رکھا،پیروں میں کیلیں ٹھونک کر کان کی” لو ” بھی گرم چھری سے کاٹ ڈالی،نشہ آور انجکشن لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ منہ کے دانت توڑ کر سر گنجا کردیا۔۔اغوا کے بعد سرگودھا میں فروخت کیا گیا،بدترین وحشیانہ تشدد معذور بچے کی حالت غیر۔ڈھائی لاکھ روپے میں بھکاری کے ٹھیکیدار کو فروخت کردیا،

پنجاب کے کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کے ساتھ بھیک مانگتا رہا،اہلخانہ کے پولیس افسران سے مسلسل رابطوں کے باعث بچہ بازیاب ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ بردہ فروش گروہ کے محمد ارشد اسکی بیوی فریدہ بی بی اور، ساتھی محمد صفدر کو گرفتار کیا گیا،بھکاری مافیا کے خلاف کاروائی کے دوران سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد بردہ فروش مافیا کے خلاف تحقیقات آگے بڑھیں گی۔ انہو ں نے کہا کہ علاقے میں موجود ہاسٹل اور مختلف ہوٹلوں کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close