دریائے سوات میں پھنسے 12 افراد کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا

چارسدہ میں دریائے سوات کے مقام منڈا پر 12 افراد دریا کے بیچ ریت کے ٹھیلے پر پھنس گئے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے مطابق تمام متعلقہ ادارے موقع پر موجود تھے اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ دو گھنٹے طویل آپریشن کے بعد تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دریا میں پھنسنے والے افراد لکڑیاں پکڑنے کے لیے دریا میں گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close