طلبہ کی وین حادثے کا شکار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات میں مدرسے کے طلبہ کی وین حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات میں بحرین کے علاقے کیدام میں منی وین کو حادثہ پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہےکہ کیدام میں تیز رفتار وین الٹ گئی جس میں مدرسے کے طلبہ سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں 11 طلبہ زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ بٹ خیلہ سے چھٹی پر اپنے گھر کالام جارہے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں