صوابی، کنویں کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 4 افراد جاں بحق

صوابی(آئی این پی)صوابی میں گندف مہاجر کیمپ کے مقام پر کنویں کی صفائی کے دوران کنویں میں گیس بھرنے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گندف مہاجر کیمپ کے رہائشی شیرگل کی بیٹی کنویں نما گٹر کی صفائی کے لئے اتری تھی صوابی، جس میں گیس بھر گئی ، لڑکی کو بچانے اس باپ اور پھر ان کو بچانے کے لئے دو افراد اور پھنس گئے۔

اطلاع ملنے پر ایمرجنسی ریسکیو ٹیم اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور کنویں میں گرے ہوئے تمام افراد کی لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کردی گئی۔ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ کمال آزان، 14 سالہ امرضیہ، 23 سالہ امین جان، اور 24 سالہ سید گل کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close