کرفیو نافذ

کرفیو نافذ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں ضلعی انتظامیہ نے آج ایک روزہ کے لیے مکمل کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ناصر خان کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرفیو کے دوران راغزئی میں بازار صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔ایمرجنسی سروسز اور اجازت یافتہ افراد کو کرفیو سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی کم از کم 50 میٹر دور روکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close