اسلام آباد(پی این آئی)جنوبی وزیرستان میں جمیعت علماء اسلام (ف) وانا کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ وزیر کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے، مولانا عبداللہ وزیر حملے میں محفوظ رہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی پر دھماکا کالوشہ کے مقام پر ہوا، دھماکے کے وقت مولانا عبداللہ وزیر گاڑی میں سوار تھے۔پولیس کے مطابق بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔گذشتہ ماہ ضلعی امیر مولانا مرزا جان بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے، مولانا عبداللہ کو ان کی جگہ قائم مقام امیر تعینات کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں