ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کی سیٹ خطرے میں نظر آ رہی ہے، پرویز خٹک نے خبردار کر دیا

نوشہرہ(آئی این پی )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مو لانا فضل الرحمان ہماری فکر کرنا چھوڑ کر اپنی خیر منائیں، عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا،چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط راستے پر چلنے سے ان کے ساتھیوں نے راہیں جدا کرلیں۔اضاخیل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان کسی اور راستے پر چل پڑے۔

انہوںنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط راستے پر چلنے سے ان کے ساتھیوں نے راہیں جدا کرلیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہماری فکر کرنا چھوڑ کر اپنی خیر منائیں، ایک بار پھر ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کی سیٹ خطرے میں نظر آرہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close