دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے 3 طالب علم دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

نوشہرہ(آئی این پی)دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے 3طالب علم دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے،ریسکیو1122 کے مطابق ڈوبنے والے طلبا کا تعلق نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد سے ہے اور وہ آپس میں چچا زاد بھائی ہیں، تینوں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نہانے گئے تھے۔،

ریسکیو 1122کا کہنا تھا کہ طلبہ دریائے سندھ کے مقام پر اٹک خیر آباد پل کے قریب ڈوبے ہیں جنہیں دریا سے نکالنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے،جبکہ دریائے کابل میں پشتون گڑھی کے قریب 19سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے نکالا تب تک نوجوان ڈوبنے سے دم توڑ چکا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close