آئسکریم بنانے والی فیکٹریوں کے اچانک معائنہ، 1500 کلو گرام سے زیادہ مس لیبل ریلز، مضر صحت و زائد المیعاد رنگ برآمد فیکٹری مالکان پر جرمانے

نوشہرہ (آئی این پی ) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نوشہرہ نے گزشتہ روز تحصیل پبی میں مختلف آئسکریم بنانے والی فیکٹریوں کے اچانک معائنے کئے اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق معائنے کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم نے اچانک مختلف آئس کریم فیکٹریوں پر چھاپے مارے اور تین کارخانوں سے 1500کلوگرام سے زیادہ مس لیبل ریلز اور مضر صحت و زائد المیعاد رنگ برآمد کر کے ضبط کر لئے اور فیکٹری مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے ۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے گرمی کے موسم میں آئس کریم کی ڈیمانڈ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ آئس کریم بنانے والے کارخانوں کی روزانہ کی بنیاد پر معائنہ ھر صورت یقینی بنایا جائے انکا کہنا تھا کہ شہریوں کی صاف شفاف خوراک تک رسائی یقینی بنائی جائے گی اور شہریوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم ہے۔ اُنہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں ہماری مدد کریں، اور مضر صحت اشیاء کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن کے ذریعے ہمیں دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close