شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن

راولپنڈی(پی این آئی)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 8 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 خوارجی ہلاک ہوگئے، مارے گئے خوارجیوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں