شمالی وزیرستان، دھماکہ، جاں بحق 11 مزدوروں کی شناخت ہو گئی، تعلق کہاں سے ہے؟

وزیر ستان(آئی این پی)شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں مزدوروں کو لانے والی گاڑی میں دھماکے سے گیارہ مزدور جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان کی تحصیل کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب ایک گاڑی میں ہوا، جس کے نتیجے میں 11مزدور جاں بحق ہوئے جبکہ تین افراد لاپتہ اور دو شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے،پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں 16مزدور سوار تھے، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مبین اللہ، صحاب نور، جنت اللہ، اسد اللہ خان، میر ولی خان، مقبول خان ، شیر زاہد ، سید مانور، محد ایاز، محمد ولی ، گل حسین کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عمر زاہد ، عمر آیاز شامل ہیں،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، جن کی لاشوں کو آبائی علاقے منتقل کردیا گیا ہے۔

close