مردان (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 10 سال کیلئے موقع دینا چاہیے، جمہوری نظام کو کسی نے ڈسٹرب کیا، کنٹینر لگے تو ڈالر اور آٹا کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ انتخابات کے بغیر ملک نہیں چلے گا، بات چیت ہر محب وطن سے کرنی چاہیے لیکن 9 مئی کے دجالی فتنہ سے کوئی ہاتھ نہ ملائے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس ہر مشکل کی کنجی موجود ہے، ملک کی محبت کا تقاضا ہے کہ نظام کو چلنے دیا جائے، الیکشن وقت پر ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف اصول پرست سیاستدان ہیں، نواز شریف کے سینے میں بڑا دل ہے، 2018 کے انتخابات میں الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا، وہیں سے ملک کی تباہ کاریاں شروع ہوئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں