خوشخبری !!! تیل و گیس ذخائر کی دریافت کا اعلان، کہاں اور ملک کو کتنا فائدہ ہو گا ؟ جانئے تفصیلات

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) نے خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ کوہاٹ کے بارگزئی فیلڈ میں واقع ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 3,100 بیرل تیل کے ذخائر ملے ہیں۔

اسی طرح ناشپا بلاک کنوئیں سے یومیہ 8.15 ملین مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائر بھی حاصل ہوئے ہیں۔ ان ذخائر کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 3,010 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے۔

بارگزئی ایکس ون کنوئیں کی کھدائی 30 دسمبر 2024 کو 5,170 میٹر کی گہرائی تک کی گئی تھی، جبکہ ناشپا فیلڈ میں کھدائی کا عمل کامیاب ڈرل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close