خیبرپختونخوا کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی کو خبردار کیا ہے کہ اگر پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر عائد غیر اعلانیہ پابندیاں فوری طور پر نہ ہٹائی گئیں تو رمضان المبارک سے قبل صوبے میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
محکمے نے اپنے مراسلے میں بتایا کہ پنجاب کی مختلف چیک پوسٹس پر گندم اور آٹے سے لدی گاڑیوں کو خیبرپختونخوا میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے، جس کے باعث صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے بین الصوبائی سطح پر گندم اور آٹے کی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمے نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا گندم کی پیداوار میں خود کفیل نہیں اور صوبہ پنجاب پر انحصار کرتا ہے، اس لیے پنجاب میں قائم غیر قانونی چیک پوسٹس کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔
فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی وزارت کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اقدامات کی سفارش کی ہے تاکہ آنے والے دنوں میں آٹے کے بحران سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






