کرک: دہشت گردوں کے حملے میں پولیس موبائل نشانہ، 4 اہلکار شہید
کرک میں گشت پر مامور پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں شاہد اقبال، صفدر، عارف اور محمد ابرار شامل ہیں۔
واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






