نادرا نے خیبر پختونخوا میں اپنے مراکز کے لیے موسمِ سرما 2025 کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں جو 19 نومبر سے نافذ ہو گئے ہیں۔ سرکاری معلومات کے مطابق نادرا کے ریجنل ہیڈ آفس اور زونل دفاتر صبح 8 بج کر 30 منٹ سے شام 4 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔
رجسٹریشن سینٹرز جو ہفتے میں پانچ روز کام کرتے ہیں، صرف ایک ہی شفٹ میں خدمات فراہم کریں گے اور ان کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل نادرا نے والدین کو بچوں کے ب فارم اپڈیٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔ تازہ ہدایت میں والدین پر زور دیا گیا ہے کہ بچے کی عمر تین سال ہونے پر نیا ب فارم فوری طور پر جاری کروائیں تاکہ اسکول داخلے کے وقت کسی قسم کی مشکل نہ ہو۔ نیا ب فارم نادرا دفتر جا کر یا گھر بیٹھے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






