خیبر پختونخوا کے ایک ضلع میں تین روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے باعث تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے۔ مانسہرہ کے حلقہ NA-18 میں ضمنی انتخاب کے باعث ضلعی انتظامیہ نے 22، 23 اور 24 نومبر کو مقامی تعطیلات مقرر کی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے تمام سرکاری و نجی سکول تین روز تک بند رہیں گے جبکہ حلقے میں ضمنی انتخاب 23 نومبر 2025 کو ہوگا۔
ملک بھر میں امتحانات اور سردیوں کی چھٹیوں کا سلسلہ شروع ہونے کے باعث سکولوں میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ بلوچستان کے سرد علاقوں میں سرکاری سکول 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے بند رہیں گے اور طلبہ کو طویل سردیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔ چمن میں جماعت اول سے ساتویں تک امتحانات 16 سے 24 نومبر تک جاری ہیں جبکہ جماعت ہشتم کے بورڈ امتحانات 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔
پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک ہوں گی اور سکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔ دوسری جانب پنجاب میں اسموگ کے باعث سکول جلد بند کرنے کی افواہیں زیر گردش تھیں تاہم صوبائی حکام نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






