خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے ٹیکس نافذ کر دیے گئے ہیں۔ کے پی ریونیو اتھارٹی نے شادی ہالز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔
کیٹیگری اے کے ہالز جن میں 500 سے زیادہ افراد کی گنجائش ہو، پر فی ایونٹ ٹیکس 25 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ کیٹیگری بی کے ہالز جن میں 300 سے 500 افراد آ سکیں، پر ٹیکس 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کیٹیگری سی کے ہالز کے لیے ٹیکس 10 ہزار روپے برقرار رکھا گیا ہے۔
یہ ٹیکس یکم جولائی سے نافذ ہیں۔ جو شہری فکس ٹیکس ادا نہیں کریں گے، ان سے 15 فیصد سروس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






