خیبر پختونخوا پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کا پس منظر بے نقاب

خیبر پختونخوا پولیس کو فراہم کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا تھا۔

اجلاس کے دوران فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو صوبے میں پولیس افسران کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری نے جنوبی اضلاع کے لیے 10 بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ظاہر کی تھی، جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری اور خیبر پختونخوا پولیس دونوں کو گاڑیاں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اطلاعات کے مطابق، خیبر پختونخوا پولیس کو 3 جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری کو 2 گاڑیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا، جب کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو تقریباً 10 ماہ قبل بھی 3 بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جا چکی تھیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل محسن نقوی نے کے پی پولیس کے حوالے 3 بلٹ پروف گاڑیاں کی تھیں، تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ان گاڑیوں کی واپسی کی ہدایت جاری کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close