خیبرپختونخوا کے محکمۂ ہائیر ایجوکیشن نے ونٹر زون میں کالجز اور یونیورسٹیز 19 سے 25 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ طلباء، اساتذہ اور اسٹاف کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا، تاہم تدریسی سرگرمیاں آن لائن طریقۂ کار سے جاری رکھی جا سکتی ہیں۔
وزیر ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ طلباء کو سہولت کی کمی محسوس نہ ہو۔ دوسری جانب ضلع مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے باعث ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ سوات کے متاثرہ علاقوں کے اسکول 25 اگست تک بند رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں