طوفانی بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی، سیلابی صورتحال سنگین

رواں سال مون سون کے دوران طوفانی بارشوں کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

مینگورہ شہر، تحصیل چارباغ، خوازہ خیلہ، مدین، کبل، بریکوٹ، مینگورہ خوڑ اور ہزارہ خوڑ سمیت کئی مقامات پر طغیانی اور سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ مینگورہ اور مضافاتی علاقوں میں پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے جبکہ گھروں میں داخل ہونے کے باعث شہری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارشوں کے تسلسل سے دریائے سوات میں مزید طغیانی کا خدشہ ہے، اس لیے سیاح اور مقامی افراد کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ضلع باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقامی افراد کی مدد سے اب تک 16 جاں بحق افراد اور 3 زخمیوں کو ملبے اور پانی سے نکالا گیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close