خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑا جانی و مالی نقصان ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جبراڑئی اور سلارزئی کے علاقوں میں حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں، جن میں میڈیکل اور غوطہ خور اہلکار شامل ہیں، موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اب تک 8 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مقامی افراد کی مدد سے 4 زخمیوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جبراڑئی میں تقریباً 17 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے، جن کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں متعدد مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں دن رات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں