سینیٹ ضمنی الیکشن کےلیے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے امیدوار فائنل

خیبرپختونخوامیں سینیٹ کی خالی نشست پرکل انتخابات ہوں گے۔ ن لیگ کی ثوبیہ شاہد اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ مشال یوسف زئی سمیت چار امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

 

الیکشن کمیشن نے 9 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ مشال یوسفزئی آزادحیثیت سے امیدوار ہوں گی۔ پی ٹی آئی نے پارٹی کے دیگر آزاد امیدواروں کو دستبردار ہونے کی ہدایت کردی۔

 

ن لیگ کی ثوبیہ شاہد، پیپلزپارٹی کی راحیلہ بی بی اور جے یو آئی شازیہ امیدوار ہیں۔ ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے پر نشست خالی ہوئی تھی۔ پولنگ کا عمل کل صبح نو بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close