خیبر پختونخوا: سینیٹ ڈیل قریب، 6/5 فارمولا طے

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر حکومت اور اپوزیشن میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں دونوں فریقین کے درمیان طویل مشاورت کے بعد 6/5 فارمولے پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے، جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں دی جائیں گی۔

میٹنگ رات گئے تک جاری رہی، جبکہ پی ٹی آئی اور کے پی حکومت کے درمیان چند اندرونی معاملات ابھی باقی ہیں، جنہیں طے کرنے کے لیے آج ایک اہم فائنل ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات میں باضابطہ دستخط بھی لیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر 21 جولائی کو انتخابات شیڈول ہیں، جن میں جنرل 7، خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستیں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close