خیبرپختونخوا کے برفانی علاقوں میں گلیشیئرز سے بنی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، اپر دیر، لوئر دیر، سوات اور کوہستان میں گلیشیائی جھیلوں کے اچانک پھٹنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جس پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں تتاپانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے بند کر دی گئی ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں