سی ٹی ڈی کارروائی، 3 دہشتگرد جہنم واصل

سی ٹی ڈی کارروائی، 3 دہشتگرد جہنم واصل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائی سرائے نورنگ بھٹانی نہر کے قریب کی گئی۔کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 شدت پسند مارے گئے، ہلاک دہشتگرد پولیس و قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 4 دستی بم، کلاشنکوف، کارتوس اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close